سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ کل بروز ہفتہ پہلا روزہ رکھا  جائیگا۔

سعودی عرب میں ریاض ریجن سمیت دیگر علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقوں سدیر اور تمیر میں چاند دکھائی دینے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

متحدہ عرب امارات، قطر، سلطنت عمان اور افغانستان میں بھی چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ کل ہوگا۔ اس کے علاوہ فرانس، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور انڈونیشیا میں بھی کل روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے وہ ممالک جہاں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہو۔ پاکستان میں پہلا روزہ بروز اتوار کو ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی 2 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آج صبح 5 بجکر 44 منٹ پر ہوئی۔ تاہم چاند نظر آنے کیلئے چاند کی عمر 16 سے 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات موجود نہیں تھے۔

 

editor

Related Articles