بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی کی قیادت ، سینئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔
عمران خان نے نیاز اللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا ۔ نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کیے گئے۔
دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی وکیل تابش فاروق نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسنز مقرر کردیے ہیں۔ ان میں نعیم حیدر پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔
تابش فاروق نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر قیادت بھی موجود تھی، بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔