پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے آنے والے تماشائیوں کو مفت افطاری کرانے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے والوں کو مفت افطاری کی سہولت دی جائے گی، ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کیا جا سکے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تماشائی اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیا بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2بجے شروع ہوگا جبکہ افطار کا وقت شام 6بج کر 5منٹ ہے۔