چیمپئنز ٹرافی، بھارت آسٹریلیا کو چار وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

چیمپینئر ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 39، اسٹیو اسمتھ 73 رنز اور ایلکس کیرے 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3 اوور میں آئوٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین، ورون چکرورتی اور رویندرا جدیجا نے دو، دو جبکہ ہاردک پانڈیا اور اکشرپٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگز کا آغاز کیا، روہت شرما 28 رنز، شبمھن گل 8، ویرات کوہلی نے شاندار 84 رنز بنائے اور وہ زمپا کا شکار بنے،   شیریاس 45 اور اکشر پٹیل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔  بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا بھارت کی ٹیم بہترین ٹیم اور ہم پوری کوشش کریں گے ، بڑا ہدف سیٹ کر سکیں ۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہم بیٹنگ ، بولنگ ہم دونوں کیلئے تیار ہیں ، ہمارا فوکس دونوں پر ہے ۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین ہونیوالا یہ سیمی فائنل طے کرے گا کہ کونسی ٹیم فائنل میچ کھیلے گی ، بھارت کی ہار کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا ۔

چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے مایبین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *