ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا اعزاز اپنے نام کرنے کے ساتھ رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا اعزاز اپنے نام کرنے کے ساتھ رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف و یرات کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 84 رنز بنائے۔

چیمپئنز ٹرافی، بھارت آسٹریلیا کو چار وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

کوہلی نے نصف سینچری بناتے ہی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے آئی سی سی ایونٹس میں 24 بار ففٹی پلس رنز بنا کر معروف بلے باز ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

معروف بلے سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بار ففٹی پلس اسکور بنا رکھا تھا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے سیمی فائنل میں 27 ویں اوور میں جدیجا کی گیند پر جوش انگلس کا کیچ پکڑا، یہ ون ڈے کرکٹ میں کوہلی کا 161 واں کیچ تھا۔

کوہلی نے 161 کیچ پکڑ کر رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *