بے خوف کرکٹ کیلئے نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، عاقب جاوید

بے خوف کرکٹ کیلئے نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، عاقب جاوید

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا گیا ہے۔

ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی، ٹیم میں آل رائونڈر کی کمی محسوس ہوئی ، اس لیے شاداب کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا ٹی ٹونٹی میں کپتانی کا اچھا تجربہ ہے اور ان کا انداز بھی جارحانہ ہے۔ سلمان علی آغا اور شاداب خان کا کمبی نیشن اچھا رہے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت آسٹریلیا کو چار وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کے یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا گیا ہے۔ تین سال پہلے او رآج کی ٹی ٹونٹی میں بہت فرق ہے۔ ہم نے بھی یہی پلان کیا ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔ بے خوف کرکٹ کیلئے نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاپ تین میں ہمیں فائر پاور شاہئے اوریہی لاجک محمد رضوان سے متعلق بھی ہے۔ شاہین آفریدی ٹی ٹونٹی کے اب بھی بہترین بالر ہیں تاہم ایسا نہیں ہے کہ وہ اب صرف ٹی ٹونٹی ہی کھیلیں گے۔اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ورلڈ کپ تک ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔ صائم ایوب اور فخرزمان بھی فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *