عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو خصوصی پیغام بھجوا دیا

عمران خان  نے مولانا فضل الرحمان کو خصوصی پیغام بھجوا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو اپوزیشن اتحاد سے متعلق خصوصی پیغام بھجوا دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے عمران خان سے بات ہوئی تاہم میں پوری بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کی عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اس اتحاد میں شامل ہوں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق بھی بہت افواہیں بھیلائی گئیں، ان کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔ بیرسٹر سیف نے جو غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ، شیخ وقاص اکرم کو کہا گیا ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس بحال کرنے کا حکم دیدیا

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی کی قیادت، سینئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔ عمران خان نے نیاز اللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا۔ نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *