رمضان ریلیف پیکج 2025 کا آغاز، پیکیج سے چالیس لاکھ خاندانوں کے دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ اور شہریوں کو رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے پانچ ہزار روپے کیش دیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا 40 لاکھ خاندان اور 2کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار دیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ رمضان کےمقابلےمیں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے7ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3 گنا بڑھایا۔ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو پانچ ہزار اور دس ہزار امدادی رقوم کیش دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ڈیجیٹل ویلٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔
حکومتی امدادی پیکج سے 40 لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، 40 لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔ امدادی رقوم حاصل کرنے کے لیے شہریوں کی بینظیر انکم سپورٹ یا احساس پروگرام سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، اگر ان دونوں سکیموں میں رجسٹریشن نہیں تو پھر اپنے علاقے کے یونین کونسل آفس میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ شہریوں کو سکیم کے لیے رجسٹریشن کو چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیجنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج سے چاروں صوبوں سے مستحق خاندان مستفید ہوں گے، اس بار پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، پیکج سے چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔
دہشت گردی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ماضی میں بھی ہم نے دہشت گردی کاخاتمہ کیا، خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پر ملزموں کو کٹہرے میں لائے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےکھربوں روپےکےمحصولات وصول کرنےہیں، کئی سال سے اسٹے آرڈر لئے ہوئے ہیں ان کے فیصلے نہیں ہوئے، غریبوں کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے، اس کوہم آہنی ہاتھوں سے ڈیل کر رہے ہیں، جنہوں نے ونڈفال پرافٹ بنایا، وہ عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے چکے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور میں بدترین کرپشن تھی، عوام کی دولت کو لوٹا جا رہا تھا، ہم اوربھی کئی ادارے بند کرنے جا رہے ہیں، رمضان کی برکت سے پاکستان سے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔