آزاد ڈیجیٹل کی خصوصی دعوت پر ارطغرل غازی ڈراما سیریل کے اہم کردار عثمان بے کی پاکستان آمد

مشہور ترکیہ ڈرامہ ارطغرل غازی میں عثمان بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار ایمرے اُچتپے آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای اُو) مصور عباسی کی دعوت پر 6 اور 7 مارچ کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف ترکیہ ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں عثمان بے کا کردار ادا کرنے والے ایمرے اُچتپے کے کردار کو پاکستان میں انتہائی سراہا گیا تھا اور انہیں پاکستانی عوام میں بے حد پذیرائی ملی تھی، ان کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ایمرے اُچتپے 19 مئی 2004 کو ترکیہ کے دارلحکومت استنبول میں پیدا ہوئے، انہوں نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں شروع کیا اور مختلف ترک ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم انہیں اصل شہرت ارطغرل غازی میں نوجوان عثمان بے کا کردار ادا کرنے سے ملی، جو کہ عثمانی سلطنت کے بانی عثمان اول کا بچپن تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ترک ڈراموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ڈراما سیریل ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے تھے، ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ سیریز کو پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی اُردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا، اسی مقبولیت کی وجہ سے ایمرے اُچتپے کو پاکستانی شائقین بے حد پسند کیا۔ ان کے پاکستان کے دورے کا مقصد اپنے مداحوں سے ملاقات کرنا اور پاکستان کے ثقافتی ماحول کو قریب سے دیکھنا ہے۔

ایمرے اُچتپے نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ پاکستان سے بے حد محبت اور سپورٹ ملی ہے اور وہ یہاں آ کر بہت خوش ہوں گے۔ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *