اسٹیو اسمتھ نے ون کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسٹیو اسمتھ نے ون کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا کے معروف بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 4 وکٹوں کی شکست کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو فوری ریٹائرمنٹ کا بتایا۔

دوسرا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 363 رنز کا بڑا ٹارگٹ دے دیا

آسٹریلین بلے باز  ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اسمتھ کا کہنا تھا  کہ یہ سفر میرے لیے بڑا شاندار رہا ہے، میں نے ہر لمحے سے پیار کیا ہے، حیران کن لمحات اور شاندار یادیں رہی ہیں، دو ورلڈ کپ جیتنا کیریئرکی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں انہوں نے پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں کپتانی کی تھی۔ انہوں نے 2010 میں لیگ اسپنر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا، آسٹریلین بلے باز نے 170 ون ڈے میچوں 5800 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 12 سنچریاں، 35 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اسمتھ کو 116 ٹیسٹ،170 ون ڈے اور 67 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ 2015 اور 2023 میں آسٹریلیا کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *