پی ٹی آئی نظریاتی کی شیر افضل مروت کو شمولیت کی دعوت

پی ٹی آئی نظریاتی کی شیر افضل مروت کو شمولیت کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چئیرمین اختر اقبال ڈار نے شیر افضل مروت کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

چئیرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت پی ٹی آئی نظریاتی میں شامل ہوکرسیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک ڈکٹیٹر اپنے علاوہ کسی کی مقبولیت برداشت نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ٹرمپ کارڈ آج ٹھس ہوگیا ہے، حسن ایوب

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش ، خود غرض اور ابن الوقت انسان ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پہلے لوگوں کو استعمال کیا اور پھر کام نکل جانے پر ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کوعقل کل سمجھنے والا اپنی پارٹی میں کسی کو برداشت نہیں کر سکتا۔ کہنے کو تو پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے مگر پارٹی میں عمران خان کی ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی بھی عمران خان کی بات کے آگے انکار نہیں کر سکتا۔ پی ٹی آئی میں تذلیل کرکے نکالے گئے لوگوں کی طویل فہرست ہے۔ شیر افضل مروت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی نظریاتی میں شامل ہوکر حق کی آواز بلند کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *