عمران خان کا ٹرمپ کارڈ آج ٹھس ہوگیا ہے، حسن ایوب

عمران خان کا ٹرمپ کارڈ آج ٹھس ہوگیا ہے، حسن ایوب

حسن ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹرمپ کارڈ اب ٹُھس ہوچکا ہے، امریکا سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ آپریشن گولڈ سمتھ سے بھی عمران خان کی مشکلات کم نہیں ہوں گی اور نہ وہ جیل سے باہر آئیں گے۔

سینئر صحافی حسن ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹرمپ کارڈ آج ٹھس ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی کانگریس سے خطاب میں پاکستان کی آج تعریف کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک اشتہاری دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان نے کردار ادا کیا جو کہ قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نظریاتی کی شیر افضل مروت کو شمولیت کی دعوت

حسن ایوب کا کہنا تھا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ امریکی صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ریاستِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کسی ٹیلی ویژن پر انٹرویو نہیں دیا بلکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت فتنہ خوارج پاکستان میں بھی بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ ہمارا اور امریکا کا دشمن ایک ہے، ہمارا مقصد ایک ہی ہے۔ ہمیں ایکساتھ چلنا ہوگا۔

حسن ایوب نے پھر کہا کہ آپریشن گولڈ سمتھ کی حقیقت بھی اپنی جگہ موجود ہے، ٹائم میگزین میں مضمون چھاپے جارہے ہیں، چیخیں ماری جارہی ہیں۔ اسرائیل کی بھی اپنی جگہ اہمیت موجود ہے لیکن کیا اس سے عمران خان کو کوئی فائدہ ہوگا؟۔ اس کا جواب ہے نہیں۔ عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ان کی مشکلات کم ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *