امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

امریکی صدر  کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔

افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کر دیں، متعدد شرائط بھی عائد

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے، امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہ چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں، دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے، گورنر سندھ نے اس موقع پر افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *