60 ارب روپے کی کوئی کرپشن نہیں ہوئی، فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، عطا تارڑ

60 ارب روپے کی کوئی کرپشن نہیں ہوئی، فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر عطا تارڑ کا سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے ایک پروگرام میں 60ارب روپے کی کرپشن کے انکشاف پر ردِعمل آگیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر عطا تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، 60 ارب روپے کی کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر الزام تراشی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: میں عمران خان کے ساتھ تھا، آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا، سینیٹر فیصل واوڈا

عطاتارڑ نے کہا کہ وزیر کے پاس تو پیسہ آیا ہی نہیں، زمین سے متعلق بورڈ نے فیصلہ کیا تھا۔فیصل واوڈ انے سنسنی پیدا کی ، کوئی 60ارب روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر فیصل واوڈا ذکر کر دیتے کہ وہ چئیرمین ان کے دورِ حکومت میں لگایا گیا تھا۔پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005سے چلا آرہا ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کا بورڈ اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ہر وفاقی وزیر کو تیاری کیساتھ جانا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *