میں عمران خان کے ساتھ تھا، آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں عمران خان کیساتھ تھا۔ عمران خان آج بھی آدھی رات کو بلائیں تو جانے کو تیار ہوں۔ 

فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی۔ تاریخ لکھ لیں کہ نہ دھرنا ہوگا اور نہ احتجاج ہوگا۔ یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، یہ ٹرمپ کارڈ سے اب پلے کارڈ پر آئے ہیں۔ عید کے بعد بکرا عید بھی آجائیگی لیکن کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے دوران کچھ گرما گرمی نظر آئیگی۔

مزید پڑھیں: صدرِمملکت، وزیراعظم اور چئیرمین سینیٹ کی بنوں میں دھماکوں کی مذمت اور قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

سینیٹر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رونزی کی کرن دکھائی۔ پاکستان پہلے سیاست بعد میں ہے۔ ان کے احتساب کے عمل کو دیکھتے ہوئے بیڑہ اٹھایا کہ پاکستان پہلے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ وزیر صاحب وزارت چلا سکیں۔ جو چیزیں میں لے کر آیا تھا، نیب اور وزارت کو وہ جمع کرنے میں پانچ سال لگتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے کام کرتے رہیں گے، بہتر پرفارمنس ہی تو ہے کہ 60ارب روپے واپس کروائے ، میرا ٹارگٹ 1500ارب واپس کروانے کا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ میرے پرانے تعلقات ہیں۔ آصف زرداری صاحب ہمارے بڑے ہیں۔

وزیراعظم ریلیف پیکج پر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کے پانچ ہزار میں سے صرف بغیر گیس کے چولہا ہی جل سکتاہے۔

editor

Related Articles