آئی ایم ایف جائزہ مشن نے حکومت سے گردشی قرضوں پر قابو پانے کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف جائزہ مشن نے حکومت سے گردشی قرضوں پر قابو پانے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے اپنے دورے کے دوران حکومت سے گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے ایک واضح اور جامع منصوبہ طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت حکومت کو بجلی اور گیس کے گردشی قرضوں کی کمی کے لیے اقدامات سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کی وزارت توانائی نے آئی ایم ایف مشن کو اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت نے بتایا کہ گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے ساتھ موجود معاہدوں پر نظرثانی بھی شامل ہے۔ آئی ایم ایف نے مزید مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی چوری کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل فراہم کرے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اس معاملے میں سختی برتنے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ بجلی کے شعبے کے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ آئی ایم ایف کے مشن کو پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس میں گیس کے شعبے کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور اصلاحات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، حکومت نے گیس کے شعبے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے، جس کا مقصد گردشی قرضے میں کمی لانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *