پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں مجرمانہ سیکیورٹی غفلت پربھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکی نااہلی پرکڑے سوال اٹھانےلگا ۔
بھارتی جریدہ”دی ٹریبیون” نےمودی سرکارکی جانب سے پہلگام واقعے کےذمہ داروں کی پشت پناہی کی قلعی کھول دی ، دی ٹرییبون کے مطابق ایک سال گزرنے کےباوجود پہلگام واقعے کے ذمہ دار سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتنے بڑے دہشتگرد حملے کو روکنے میں ناکام رہنے والے سیکیورٹی حکام کیخلاف اب تک کوئی واضح اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
دی ٹریبیون کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی پروٹوکول کی ناکامیوں پر پہلے بھی متعدد سوالات اٹھائے گئےتھے، پہلگام واقعے کے بعد کل جماعتی اجلاس میں بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیاتھا۔
ماہرین کے مطابق ایک سال گزر جانے کے باوجود ناقص سیکیورٹی حکمت عملی پرکسی ذمہ دار افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی فالس فلیگ ڈرامہ تھا ، پلوامہ،اڑی، چھتیس گڑھ اورپہلگام جیسے واقعات سے واضح ہوتا ہےکہ پاکستان کو موردِالزام ٹھہرانابھارت کی پرانی روش ہے۔