اوور بلنگ اور کرپشن کے الزامات : لیسکو کے کئی افسران ملازمت سے برطرف

اوور بلنگ اور کرپشن کے الزامات :  لیسکو کے کئی افسران ملازمت سے برطرف

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر کئی افسران کو سزائیں سنا دیں ۔

لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق ایک ایکسیئن کو سال کے لیے ایس ڈی او بنادیا گیا اور 3 ایس ڈی اوز ملازمت سے برطرف کرد ئیے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:خصوصی اقتصادی زونز کےذریعے صنعتی شعبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ اورکرپشن کے الزا م میں قصوروار ثابت ہونے پر گریڈ 18کے ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی گریڈ 17 میں تنزلی ، ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی سرکاری قیمتیں نظرانداز، مافیا عوام سے من مانے نرخ وصول کرنے لگا

ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر اور ایس ڈی او مصطفیٰ آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *