سرکاری ملازمین کیلئے پروموشن قوانین میں تبدیلیاں کر دی گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے پروموشن قوانین میں تبدیلیاں کر دی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروس پروموشن کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دیدی۔

نئے رولز کے تحت اب کسی بھی سرکاری افسر کا پروموشن کا کیس صرف دو مرتبہ ہی زیر غور لایا جائے گا۔ اگر افسر کو ان دو مواقع پر بھی ترقی نہ مل سکے تو اس کا معاملہ مزید غور کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا اور افسر اپنے موجودہ گریڈ میں ہی ریٹائر ہوگا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کو عید پر کتنی چھٹیاں ملنے کا امکان؟

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں نیا ایس آر او جاری کر دیا ہے، جو حالیہ فیصلوں پر بھی لاگو ہو گا۔ یہ اقدام بیوروکریسی میں ترقی کے عمل کو زیادہ موثر، منظم اور شفاف بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین خاص طور پر سینئر افسران کے لیے ترقی کے مواقع کو منصفانہ اور واضح بنانا ہے۔

نئے قوانین کے ذریعے ترقی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ افسران کو ان کی کارکردگی کے مطابق انصاف پسندانہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *