عمران خان کی دونوں رہائشگاہوں کا خرچ کون اٹھاتا تھا؟ شیر افضل مروت کا بڑا انکشاف

پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔

سینئر صحافی رئوف کلاسرا کیساتھ گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بہت زیادہ بے ضابطگیاں کی گئیں۔ انہوں نے فیصل آباد سے تعلق وکھنے والے امیدوار ریاض گھمن کا واقعہ بھی سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی قربانیوں کے باوجود ایک ایسے سفارشی شخص کو ٹکٹ دیدی گئی ہے جو 9مئی کے بعد پریس کانفرنس کر چکا تھا۔

مزید پڑھیں: ریاست مخالف مہم چلانے کے الزام میں پی ٹی آئی قیادت کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

شیر افضل مروت نے بتایا کہ ریاض گھمن کا تعلق سمندی سے ہے ۔ وہ عمران خان کی زمان پارک اور بنی گالہ دونوں رہائشگاہوں کے معاملات دیکھتے تھے اور دونوں گھروں کا مکمل خرچ برداشت کر رہے تھے۔ ان کے علاہ عمران خان کے سیکیورٹی انتظامات، بکتر بند گاڑیاں وغیرہ بھی انہوں نے ہی فراہم کر رکھی تھیں۔ 9مئی کے بعد اب کی اربوں مالیت کی گاڑیاں ضبط کی گئیں، اس کے علاوہ جب تحریک انصاف پر بُرا وقت آیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کو 20 کروڑ روپے کا قرض بھی فراہم کیا۔یہ قرض آج تک واجب الادا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جنرل الیکشن میںمیں نے عمران خان سے ریاض گھمن کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی جس کی عمران خان نے منظوری بھی دی۔ تاہم بعد میں ان کے مقابلے پر ایسا امیدوار آیا جو 9مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے بیرون ملک چلا گیا تھا۔ اس شخص کے پاس تگڑی سفارش تھی جس پر ریاض گھمن کو نظر انداز کرکے اسی شخص کو ٹکٹ دیدی گئی۔

editor

Related Articles