پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ سے پی ٹی آئی کا پروگرام بن رہا ہے، بجائے کام کرنے کے انھوں نے پورا زور اسلام آباد چڑھائی پر لگایا ہوا ہے، کے پی کے حوالے سے پرویز خٹک کے لانے کے مثبت اثرات ہوسکتے ہیں
دوسری جانب سماء ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ (ن)لیگ کا نہیں، صرف (ن) لیگ کی حکومت ہوتی تو پرویزخٹک کابینہ کا حصہ نہ ہوتے۔
پرویز خٹک کا مسلم لیگ (ن)سے تعلق نہیں، محسن نقوی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ خود بتائیں گے ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے، انہیں بطور سینیٹر (ق) لیگ اور آصف زرداری نے سپورٹ کیا۔