سعودی ریال مہنگا ہوگیا

سعودی ریال مہنگا ہوگیا

سعودی مارکیٹ میں سعودی ریال مہنگا ہوگیا۔

سعودی عرب کی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 46 پیسے مہنگا ہو کر 74.59 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بنگلہ دیشی ٹکا بھی 2 پویشہ اضافے کے ساتھ 32.39 ٹکے پر جا پہنچا۔ تاہم بھارتی روپیہ کے مقابلے میں سعودی ریال 6 پیسے سستا ہو کر 23.17 روپے پر آگیا۔

مزید پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہوگیا

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا مزید اضافہ ہوا، اس طرح ڈالر 279 روپے 96 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 281 روپے 47 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *