جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کو شرائط بتا دیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی کو شرائط بتا دیں

جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے اپنی شرائط بتا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو اپنی شرائط بتادیں اور اسد قیصر نے بھی پارٹی کے بعض رہنمائوں سے ان شرائط سے متعلق بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں۔ اسد قیصر نے تاحال علی امین گنڈاپور کو ان شرائط سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر عمران خان سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاست مخالف مہم چلانے کے الزام میں پی ٹی آئی قیادت کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔تحفظات سے متعلق عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) نے اپوزیشن الائنس میں شرکت کرنے کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ، جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتہ چل جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *