ایل پی جی کی قیمت میں تین دن کے اندر 50 سے 60 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں تین دن کے اندر 50 سے 60 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں تین دن کے اندر 50سے 60روپے فی کلوبلاجواز اضافہ ہو گیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ248 روپے فی کلو گرام ایل پی جی 300 روپے سے لے کر310 روپے اورپہاڑی علاقوں میں 350روپے میں دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہے۔

نجکاری کمیشن کا پی آئی اے کی نجکاری آئیندہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا دعوٰی

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھنے والا نہیں، اوگرا اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لوٹ مار کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، عوام کی جیبوں پر گزشتہ تین دنوں میں اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جو اب بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب ایل پی جی دکاندار اور ڈسٹری بیوٹرز بے گناہ ہیں، ان کے خلاف جرمانے اور کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *