پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کےلیے بڑے ریلیف کی تیاری کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،  وزارت خزانہ نے قیمتیں برقرار رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

editor

Related Articles