سرکاری تنصیبات اور اہلکاروں پر حملوں کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گرد سرکاری تنصیبات اور اہلکاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جاری کردہ الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور سخت حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے سرکاری دفاتر اور تنصیبات کے ارد گرد سیکیورٹی کو بڑھایا جائے۔