کراچی کے شہریوں کا بھائی ہوں کوئی تنگ کرے تو کہنا گورنر ہمارا بھائی ہے:کامران ٹیسوری

کراچی کے شہریوں کا بھائی ہوں کوئی تنگ کرے تو کہنا گورنر ہمارا بھائی ہے:کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہےکہ میں کراچی کے شہریوں کا بھائی ہوں کوئی تنگ کرے تو کہنا گورنر ہمارا بھائی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں آنے والے تمام شہری ٹیسوری خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:قائم علی شاہ کا زندہ بیٹا سرکاری ریکارڈ میں مردہ قراردے دیا گیا

مجھے سنگین دھمکیاں ملیں ، پھر بھی میں عوام کے ساتھ موجود ہوں۔ عوا می بات کرنے پر کوئی ہٹاتا ہے تو سو بار ہٹا دے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ہر شہری کا اپنی گھر ہو، 9 لاکھ راشن بیگز تقسیم کئےگئے ہیں، گورنر ہاؤس میں ہونے والے اخراجات میں سرکاری پیسےشامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں عالمی بینک کے منصوبے میں شدید بد انتظامی کی شکایات

انہوں نے کہا کہ شہر قائدکے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ شہر سے جو لوٹا ہوا مال ہے، وہ واپس کرنا پڑے گااور شہریوں کو روشنیاں، روزگار، پانی، گیس، بجلی اور جرائم سے پاک شہر میں جینے کا حق دینا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *