بھارت اور نیوزی لینڈ ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج ٹکرائیں گے:پہلی بارکون جیتا تھا؟

بھارت اور نیوزی لینڈ ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج ٹکرائیں گے:پہلی بارکون جیتا تھا؟

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد آپس میں پھر آمنے سامنے آئیں گی ۔ 25 سال پہلے نیروبی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فائنل وہی ٹیم جیتے گی جو دباؤ سے بہتر طور پر نمٹے گی، شبھمن گل

2002 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا جس کے بعد بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو ہرا کریہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2017 میں انڈین ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں 180 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی :جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ 60 فیصد فائنل بھی جیت جائیگی : کامران اکمل

خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔ دونوں ٹیمیں دو بار چیمپئنز ٹرافی میں مدمقابل آئیں اور دونوں نے ہی 1،1 میچ  میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *