ہنڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 خریدنے والوں کیلئے شاندار آفر

ہنڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 خریدنے والوں کیلئے شاندار آفر

پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے موٹرسائیکل جیسی سواری بھی خریدنا مشکل ہوچکا ہے تاہم مختلف مواقع پر ایسی آفرز متعارد کروائی جاتی ہیں جن کے ذریعے صارفین آسان اقساط پر موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔ 

ہونڈا سی ڈی 70 بدستور پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکل ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈا سی جی 125 کی مانگ بھی برقرار ہے اور خاص طور پر اس کا نیا گولڈن ایڈیشن صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈا سی جی 125 گولڈ ایڈیشن خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

بینک الفلاح نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند حضرات کیلئے شاندار آفر متعارف کروائی ہے۔ بینک الفلاح کی آفر کے تحت آپ 3 سے 36 ماہ کی اقساط پر موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی کل قیمت 1,57,900 روپے ہے، جو مختلف قسطوں میں دستیاب ہے:

  • 3 ماہ کا پلان: 52,500 روپے (زیرو مارک اپ)

  • 6 ماہ کا پلان: 26,500 روپے (زیرو مارک اپ)

  • 9 ماہ کا پلان: 20,465 روپے

  • 12 ماہ کا پلان: 16,100 روپے

  • 18 ماہ کا پلان: 11,700 روپے

  • 24 ماہ کا پلان: 9,500 روپے

  • 36 ماہ کا پلان: 7,300 روپے

ہونڈا سی جی 125 کی کل قیمت 2,34,900 روپے ہے، جو درج ذیل قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے:

  • 3 ماہ کا پلان: 78,300 روپے (زیرو مارک اپ)

  • 6 ماہ کا پلان: 39,200 روپے (زیرو مارک اپ)

  • 9 ماہ کا پلان: 30,500 روپے

  • 12 ماہ کا پلان: 23,900 روپے

  • 18 ماہ کا پلان: 17,500 روپے

  • 24 ماہ کا پلان: 14,000 روپے

  • 36 ماہ کا پلان: 10,900 روپے

واضح رہے کہ یہ آسان اقساط کی آفر بینک الفلاح کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *