ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی کا رجحان، مزید سستا

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی کا رجحان، مزید سستا

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی کا رجحان، ایک ہفتے میں مزید سستا ہو گیا۔

 ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 6 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329 روپے تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے رہی تھی۔

سونے کی قیمتیں دوسرے روز بھی مستحکم رہیں

ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1279 روپے رہی، راولپنڈی  میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1289 روپے رہی، گوجرانوالہ میں 1330روپے، سیالکوٹ میں قیمت 1320 روپے رہی۔

لاہور1350 روپے، فیصل آباد 1370 روپے، سرگودھا 1340 روپے، ملتان 1311 روپے، بہاولپور 1366 روپے، پشاور1322روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321 روپے، حیدرآباد1340 روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400 روپے، کوئٹہ 1440 روپے اورخضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1337روپے رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *