سونے کی قیمتیں دوسرے روز بھی مستحکم رہیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار345 روپے برقرار رہی۔ اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت 3 ہزار 388 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار910 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ، ڈالر مزید گیارہ پیسے کم ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

اس طرح انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور 281 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

editor

Related Articles