چینی کی فی کلو قیمت 180روپے تک پہنچ گئی

رمضان المبارک میں چینی کی فی کلو قیمت 180روپے تک پہنچ گئی۔

رمضان المبارک میں مہنگائی کا طوفان عوام کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے جبکہ 50 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت 8400 روپے سے بڑھ کر 8450 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پرچون فروشوں کو چینی 169 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فراہم ہو رہی ہے مگر وہ اسے مہنگے داموں پر فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بیسن کی قیمت 340 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے، جبکہ چکی مالکان کی من مانیوں کے باعث آٹا بھی 20 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ چکی کا آٹا 120 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *