آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ، اینڈی رابرٹس کی شدید تنقید

آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ، اینڈی رابرٹس کی شدید تنقید

ویسٹ انڈیز کے معروف سابق فاسٹ باؤلر اینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کو انڈین کرکٹ بورڈ قرار دے دیا۔

اینڈی رابرٹس نے بھارت کو فائدہ پہنچانے پر کہا کہ انڈیا کو گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی فائدہ تھا، انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے سے علم تھا کہ اس نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری سونپ دی

سابق فاسٹ باؤلر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت نے سفر نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی سفر ہی نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے، انڈیا ہر بات کا حکم دیتا ہے، اگر کل انڈیا کہتا ہے کہ سنو اب نو بال اور وائیڈبال نہیں ہونے چاہئیں تو آئی سی سی اس کا راستہ نکال لے گی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انڈیا سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا، آئی سی سی کو چاہیے کہ انڈیا کو وہ انکار کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *