سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈے کے الزام میں’جے آئی ٹی‘ نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا

سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈے کے الزام میں’جے آئی ٹی‘ نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کوسوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈے کے الزام میں ’جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم‘ (جے آئی ٹی ) کے میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد انہیں ’جے آئی ٹی ‘ نے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈرعمرایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو طلب کیا تھا۔ ’جے آئی ٹی‘ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بدھ 12 مارچ 2025 کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ ’جے آئی ٹی‘ کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ’جے آئی ٹی‘ نے جمعرات کو عمران خان کی بہن علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ اب جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025 کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، اس سے قبل 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016 کی سیکشن30 کےتحت تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے مستند شواہد موجود ہیں، جے آئی ٹی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی 14 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *