سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا جا رہا تھا،انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ اپنی موجودہ جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔
گزشتہ روز لاہور میں ایک نجی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کا حصہ ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی موجودہ حیثیت میں مکمل طور پر مطمئن ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چوہدری پرویز الہٰی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم ان کے حالیہ بیان نے ان تمام چہ مگوئیوں کو ختم کر دیا ہے اب سابق وزیر اعلیٰ کی اس وضاحت کے بعد صورتحال پہلے سے زیادہ واضح ہو گئی ہے۔
ان کے بیان کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ وہ اپنی پارٹی میں رہتے ہوئے ہی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور مستقبل قریب میں کسی پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔