سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافے کا رجحان جاری رہا اور سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 ہزار 942 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 08 پیسے اضافہ ہونے سے ڈالر 280 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے اضافہ ہونے سے ڈالر 281 روپے 62 پیسے کی سطح پر آ گیا۔