اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق نئے سولرپینل لگانے والے صارفین کو نیشنل گرڈ سے بجلی آف پیک ریٹ پر سپلائی کی جائے گی۔ ای سی سی کے مطابق سولربجلی کی وجہ سے گرڈ کی بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی سستی کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔
ای سی سی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 تک سولر صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ منتقل کیا، بتایا گیا کہ دسمبر 2034 تک یہ بوجھ 4 ہزار 240 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔