جعفر ایکسپریس آپریشن، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

جعفر ایکسپریس آپریشن، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

جعفر ایکسپریس فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 مارچ کو فائنل کلیئرنیس آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ’جعفر ایکسپریس ‘ پر حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے اس واقعہ کے دوران ٹریس شدہ کالز میں دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطوں کا سراغ ملا ہے۔

جعمرات کو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے باہر سے منصوبہ بند دہشتگردی کا شکار ہے۔جعفر ایکسپریس واقعے کے دوران ٹریس ہونے والی کالز سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے دہشتگرد گروپوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی میں ہونے والے دہشتگرد واقعات میں بھارت کا ہاتھ بھی ملوث پایا جاتا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہے ہیں، بات چیت اور معلومات شیئرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات کو فروغ ملے، پاکستان کے لیے دہشتگردی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ تاسرائیل کی جانب سے انسانی امداد کی ناکہ بندی اور غزہ کو بجلی کی فراہمی روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی جانب سے امداد کو ہتھیار بنانے اور فلسطینی عوام کو غیر انسانی بنانے کی منظم مہم کا مظہر قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں مغربی کنارے اور غزہ کے عوام کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) سمیت انسانی ہمدردی کے اداروں کی کارروائیوں کو ختم کرنے کی اسرائیلی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان نے بھارتی حکام کی جانب سے ‘عوامی ایکشن کمیٹی’ اور ‘جموں کشمیر اتحاد المسلمین کو 5 سالوں کے لیے کالعدم تنظیمیں قرار دینے کے فیصلے کی بھی مذمت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *