پنجاب حکومت نے اسلام آباد سے حسن ابدال اور فتح جنگ میں بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی شہریوں کو الیکٹرک بسوں کی سہولت حاصل ہو گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس دوران فتح جنگ کے روٹ پر الیکٹرک بسیں چلنے کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، تین دن بارشیں ہی بارشیں
ملاقات میں حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر یہاں کے لوگوں کے لیے اسلام آباد کا سفر مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے سی ڈی اے کی الیکٹرک بسوں کے روٹس میں توسیع دینے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے جس کی قانون کے مطابق باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کی ترقی اور بہتری کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانا قابل تعریف ہے۔