سعودی عرب میں عیدالفطر کی طویل تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں عیدالفطر کی طویل تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں رواں سال ملازمین اور طلبا کیلئے عید الفطر کی طویل چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق عید الفطر کی سرکاری چھٹیاں 30 مارچ (اتوار) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔ تاہم سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے عید کی چھٹیاں درحقیقت 28 مارچ (جمعہ) سے شروع ہو جائیں گی۔ اس طرح دفاتر 28 مارچ کو بند ہوں گے اور 6 دن بعد 4 اپریل (جمعرات) کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے بعد دفاتر دوبارہ جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹی پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 29 مارچ کو شوال کا چاند 30 سے زائد ممالک میں دیکھا جائے گا، کراچی کا نام بھی شامل

طلبہ کے لیے عید الفطر کی چھٹیاں اور بھی طویل ہوں گی۔ وزارت تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں عید کی تعطیلات 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا، جو 33 سال بعد پہلی بار تھا جب اسلامی اور عیسوی کیلنڈر کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *