حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا آغاز

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے،جس کے پیش نظرحکومت نے تنخواہیں اورپنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کردی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *