پاکستان سپرلیگ ، 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہونگے؟

پاکستان سپرلیگ ، 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہونگے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بعد 2 نئی ٹیموں کے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال کے آخر تک لیگ کیلئے مزید 2 نئی ٹیمیں مل سکتی ہیں۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ لیگ کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پہلا منصوبہ تھی، جس کیلئے پی ایس ایل کو لانچ کیا گیا، آج ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں تو ہمارا اگلا ہدف لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں میچز کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں میچز پشاور سمیت دیگر نئے شہروں میں بھی کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ

اس وقت پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں جبکہ مزید 2 ٹیموں کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمز کی تعداد 8 ہوجائے گی۔

سی ای او پی ایس ایل کی جانب  سے یہ نہیں بتایا گیا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی مزید 2 ٹیمیں  کونسی ہوں گی اور ان کے کیا نام ہوں گے۔

دوسری جانب پی سی بی کے مطابق 2025 کے سیزن میں 8 اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں آغاز 11 اپریل سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *