پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،  نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،  نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا بھی 4030 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 46 ڈالر مہنگا ہوکر 2988 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی  ، آئی جی خیبر پختونخوا

 دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 90 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب ایک تولہ چاندی 3530 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے نے عوام کو مالی طور پر متاثر کیا ہے ، تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اضافہ عالمی مارکیٹ اور ملکی معاشی حالات کی وجہ سے ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *