جنوبی وزیرستان :  اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

جنوبی وزیرستان :  اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکہ ہو گیا جس کے باعث جمعیت علمائے اسلام کےضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا  جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

‏کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈی پی او آصف بہادر نے کہا ہے کہ دھماکہ لوئر وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر ہوا ہے، مسجد میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا ، دھماکہ نماز سے تھوڑی دیر پہلے ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا عبداللہ ندیم سمیت اب تک چار افراد زخمی لائے گئے ہیں، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *