سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف

سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف

 سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا۔

سپریم کورٹ نے ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کے اندراج کا میکانزم متعارف کروا دیا، درخواستیں آن لائن جمع کروائی جا سکیں گی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے سپریم کورٹ کے انسٹی ٹیوشن ڈیسک سے اب ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کا اندارج کیا جائے گا۔

پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد

تمام وکلا اور ایڈووکیٹ آن دی ریکارڈ کو ای فائلنگ کے ذریعے کیسز کے اندراج سے آگاہ کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وکلا اب درخواست کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی جمع کرائیں گے۔

ای فائلنگ کے ذریعے دائر ہونے والے کیسز کو 14 روز میں سماعت کے لیے مقرر کیا جاۓ گا۔ اس نئے طریقہ کار سے نہ صرف عدالتی کارروائی میں پیپر ورک کا بوجھ کم ہوگا بلکہ اس سے عدالتی نظام میں شفافیت بھی آئے گی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس نئے طریقے سے کیسز کو سٹریم لائن کرنے میں بھی جدت آئے گی۔ اس کے علاوہ اس سے کیس مینجمنٹ میں بھی آسانی ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *