ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون تحویل میں لے لیا

ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون تحویل میں لے لیا

ایف آئی اے سائبرکرائم نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر اداکاہ کا موبائل فون تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین نے تصدیق کے بغیر جعلی فون کال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزمات عائد کیے جس پر ایف آئی اے ایکشن میں آگئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کی تین رکنی ٹیم نے اداکارہ کے گھر چھاپہ مارا اور موبائل فون تحویل میں لے لیا ۔

مزید پڑھیں: لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے خودکش دہشتگرد گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے افسر پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، سائبر کرائم ونگ نے نادیہ حسین کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین کے شوہرعاطف محمد خان کو نجی بینک میں مبینہ خورد برد کیس میں گرفتار کیا تھا۔ایک جعلساز نے نادیہ حسین کو واٹس ایپ پر کال کرکے رشوت کا مطالبہ کیا، کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی۔ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جس پر انہیں جعلی کا ل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں شکایت درج کروانے کی ہدایت کی۔

ایف آئی اے نے کہا کہ کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت کے بے بنیاد پراپیگنڈے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے نادیہ حسین کے الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ عمل ملکی قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *