رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کیا کہ رمضان کے ابتدائی 10 دنوں میں مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نے تاریخی حد کو عبور کیا ہے۔
مسجد ا لحرام میں ماہ رمضان کے پہلے 10 دنوں میں ڈھائی کروڑ نمازیوں اور زائرین کی آمد ہوئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے 10دنوں میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مقدس مقام پر عبادت اور مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
امام حرم نے آج اپنےخطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ رمضان سخاوت، فتح اور خیر کا مہینہ ہے۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ رمضان عزم کا مہینہ ہے، آخری عشرہ کی عبادت سے فائدہ اٹھائیں۔