26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع

26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چودھری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا کینیڈا امریکی ریاست بنے گا ؟ نومنتخب وزیراعظم نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلان کردیا

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی، بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *