ٹرمپ انتظامیہ نےسفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی

 ٹرمپ انتظامیہ نےسفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی

امریکی اخبارکی جانب سے دعوی کیا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نےسفری پابندیوں کیلئے 43 ممالک کی فہرست تیار کر لی ہے۔

امریکی اخبار کےمطابق فہرست کےمطابق 11ممالک کو ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا ہے،افغانستان ، بھوٹان، کیوبا،ایران، لیبیا اور شمالی کوریا ریڈ لسٹ میں شامل ہے،صومالیہ،سوڈان،شام وینزویلا اوریمن کو بھی ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کےشہری امریکا کا سفرنہیں کرسکیں،پاکستان سمیت 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کیا گیا۔

 امریکی اخبار کے مطابق اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز ہے، اس یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو تحفظات دور کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *