سوزوکی آلٹو خریدنے کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی آفر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اب صارفین پانچ سالہ آسان اقساط پر اپنی پسند کا کوئی بھی ماڈل خرید سکیں گے۔
سوزوکی نے پاکستان میں متعدد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے کچھ ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سب سے سستی ہیچ بیک آلٹو بھی متاثر ہوئی ہے اور اس کے ٹاپ آف دی لائن ماڈل کی قیمت اب 3.14 ملین روپے ہے۔
الفلاح بینک کی جانب سے سوزوکی آلٹوکے تمام ماڈلزپر پانچ سالہ آسان اقساط کے منصوبے پیش کیے گئے ہیں۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت 23 لاکھ 31 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے اور آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
آلٹو وی ایکس کو 9 لاکھ 32 ہزار 400 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ اور 36 ہزار 81 روپے ماہانہ قسط کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔
اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کو 8 لاکھ 68 ہزار 200 روپے کی ڈاؤن پیمنٹ اور 52 ہزار 261 روپے ماہانہ قسط کی ضرورت ہے اور آلٹو وی ایکس ایل-اے جی ایس 913,500روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ 54,988 روپے کی ماہانہ قسطوں کے ساتھ خریدی جا سکتی ہیں۔
ان اقساط کی منصوبہ بندی بینک الفلاح کے تحت کی گئی ہے اور خریدار گاڑی کی خریداری کرنے سے پہلے اپنے آپشنز پر احتیاط سے غور کریں۔